امریکی خاتون کو پیار کےجال میں پھنسا کر پاکستانی نوجوان دھوکہ کرگیا، مہمان کا واپس جانے سے انکار

پاکستانی نوجوان کی محبت

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتا ہو کر امریکی خاتون کراچی پہنچ گئی تاہم نوجوان اپنے پیار سے مکر گیا جس کے بعد خاتون نے بھی واپس امریکہ جانے سے انکار کردیا۔

اونیجا اینڈریو رابنس کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی تھی اور سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا دو بچوں کی ماں 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی۔19 سالہ نوجوان امریکی خاتون سے شادی کیلئے راضی تھا مگر گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کر دیا جس کے بعد نوجوان نے بھی فیملی کی تائید کردی۔ 

 ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی،  پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈیپارچر لاؤنج سے جہاز میں سوار ہی نہیں ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خاتون حیلے بہانے کر کے کراچی ایئرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبرداشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔

پولیس اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے امریکی خاتون کو حفاظتی تحویل میں ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچایا تاہم خاتون نے جہاز میں سوار ہونے سے انکار کر دیا ، سکیورٹی ایس او پیز کی وجہ سے مسافر کو زبردستی پرواز میں سوار نہیں کرایا جا سکتا۔

امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی اور پھر اس کا واپسی کا ٹکٹ ختم ہو گیا، وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد کراچی شہر میں جانے کی کوشش پر اے ایس ایف نے امریکی خاتون کو ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔ایک این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کیلئے ٹکٹ دیا اور مالی مدد بھی کی تھی۔
 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے