مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج ملک میں داخل، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک) مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا، یکم اور2فروری کو لاہور میں بارش کا امکان ہے،رپورٹ کے مطابق مری ،بلوچستان ،گلگت بلتستان میں برفباری متوقع ہے۔