ارچنا پورن سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

اداکارہ

ممبئی (ویب ڈیسک) 3 دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری میں متحرک   اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے   فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں اور ان کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا پورن سنگھ نے منگل کو یوٹیوب پر اپنے ایک وی لاگ میں  شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی  تفصیلات شیئر کیں اور تھوڑی جھلکیاں انسٹاگرام پر بھی جاری کیں۔ارچنا پورن سنگھ نے بتایا کہ وہ گزشتہ دنوں اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہوئیں اور ان کی کلائی ٹوٹ گئی  جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی میں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ 

وی لاگ میں دیکھا گیا کہ  ارچنا شوٹنگ کے دوران سیٹ پر گر کر زخمی ہوئیں اور ان کی چیخیں سنائی دیں۔ ان کی ٹیم کے ارکان فوراً ان کی مدد کے لیے جمع ہوئے اور انہیں ہسپتال پہنچایا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے