اسرائیلی فوجیوں نے اپنے ہی ساتھی کو بھون ڈالا

غزہ (ویب ڈیسک )اسرائیلی فوج نے غزہ کی ایک چیک پوسٹ پر سادہ لباس میں آنے والے اپنے ہی ایک ساتھی کو حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں ایک کنٹریکٹر بھی مارا گیا جس کی تصدیق فوجی ترجمان نے بھی کردی۔
ترجمان فوج نے بتایا کہ کنٹریکٹر کی شناخت 39 سالہ جیکب ایتان کے نام سے ہوئی ہے، انہدامی کاموں کے لیے تعمیراتی تجربہ رکھنے والے متعدد شہریوں کی خدمات حاصل کی تھیں۔ہلاک ہونے والا شخص بھی انہی میں سے ایک تھا وہ وزارت دفاع میں ٹھیکدار اور فوج کی سربراہی میں کھدائی کرنے والی مشینوں کا آپریٹر تھا جو اسرائیلی فوج کے زیر تسلط وسطی غزہ کے نیٹزارم کوریڈور کے تباہ حال علاقے میں کھنڈرات کو صاف کرنے کے لیے پہنچا تھا۔