سٹیڈیم میں گیند لگنے سے آدمی کی موت ہوگئی

گیند

 واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکہ میں  سکول ایتھلیٹکس مقابلوں کے دوران ان ڈور  سٹیڈیم میں بیٹھا ایک شخص ہیمر تھرو کی گیند لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔

غیر ملکی میڈیا   کے مطابق اتوار کو  یونیورسٹی آف کولوراڈو میں ہونے والے انڈور ایتھلیٹکس گیمز کے ہیمر تھرو مقابلے میں سٹینڈ میں بیٹھا شخص گیند لگنے سے انتقال کر گیا۔کولوراڈو یونیورسٹی کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوءے بتایا کہ   ایتھلیٹ کی تھرو انڈور گرانڈ میں لگے بیریر کو توڑتے ہوئے  سٹینڈ میں بیٹھے شخص کو لگی تھی،ہیمر تھرو مقابلے میں ایک گیند کا وزن تقریبا  7.26  کلو گرام ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والا 57 سالہ شخص ایونٹ میں حصہ لینے والے ایک ایتھلیٹ کا باپ تھا۔  کولوراڈو پولیس نے اس افسوس ناک واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے