ٹک ٹاکر لڑکی قتل

کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) امریکہ میں ٹک ٹاکر لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، امریکی میڈیا کے مطابق نیسایا ٹرنر نے موت سے چند دن قبل اپنی 15 سیکنڈ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والی ٹک ٹاکر کی شناخت 17 سالہ نیسایا ٹرنر کے نام سے ہوئی ہے جسے جنوبی کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر نشانہ بنایاگیا۔م
قامی پولیس کے مطابق گاڑی کے اندر سے لڑکی کی گولی لگی لاش ملی تھی جس کے سینے پر گولی کا نشان تھا، ہسپتال منتقل کرنے پر لڑکی کی موت کی تصدیق کر دی گئی تھی۔
نیسایا ٹرنر کے سوشل میڈیا ایپ پر فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار ہے جہاں وہ اپنی ڈانس اور شخصیات کی ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 36 ہزار ہے۔