فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشتگردہلاک، میجر اور سپاہی شہید ہوگئے

شمالی وزیرستان

راولپنڈی (ویب ڈیسک)  شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6  دہشتگر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک میجر اور سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 اور 30 جنوری کی شب سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں (خوارج) کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے جنرل ایریا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران  فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 خوارج جہنم واصل ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے میجر اور ایک سپاہی نے بھی شہادت کا رتبہ پا لیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں بہادر افسر میجر حمزہ اسرار (عمر 29 سال، ساکن ڈسٹرکٹ راولپنڈی) جو دستے کی قیادت کررہے تھے شہید ہو گئے۔سپاہی محمد نعیم (عمر 26 سال، ساکن ڈسٹرکٹ نصیر آباد) بھی دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی خاطر جان قربان کرگئے اور شہادت کا رتبہ پا لیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے