پاکستان آئی امریکی خاتون کا ایک اور مطالبہ سامنے آ گیا

کراچی (ویب ڈیسک) مبینہ پیار کے جال میں پھنس کر شادی کیلئے کراچی آنے والی امریکی خاتون نے پیسے اور شوہر کے ہمراہ کر دبئی جانے کا ارادہ ظاہر کردیا تاہم اس کے لیے مطالبات بھی پیش کردیئے۔
پریس کانفرنس کےدوران رمضان چھیپا نے بتایا کہ گزشتہ روز ٹیپو سلطان تھانے کی پولیس نے انیجا کو انکے حوالے کیا، وہ بیمار تھی، ہوٹل یا گیسٹ ہاوس میں کوئی بھی رہائش نہیں دے رہا تھا، اونیجاکو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں، گیارہ فروری کو ان کے ویزہ کی معیاد ختم ہو جائے گی، سماجی کارکن کہتےہیں امریکی خاتون کا معاملہ عزت سے حل کرانا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے حکومت پاکستان سے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی جاؤں گی۔