ایشا دیول نے اپنی ناکامیوں کی وجہ بتا دی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈز دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے فلمی کیریئر میں ناکامیوں کی وجہ بتادی اور اعتراف کیا کہ کئی ایسے پروجیکٹس کو ٹھکرایا جن کی کامیابی نے ان کے کیریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتی تھی۔
اپنے ایک انٹرویو میں ایشا دیول کا کہنا تھاکہ میں نے 2002 میں فلم "کوئی میرے دل سے پوچھے” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، لیکن وہ کبھی بھی بلاک بسٹر کامیابی حاصل نہ کر سکیں، کئی اچھے پروجیکٹس کو ٹھکرایا، اور اگر میں انہیں کرتی تو میرا کیریئر مختلف ہوتا۔”
یادرہے کہ ایشا دیول نے 2012 میں بزنس مین بھرت تختیانی سے شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں۔