وینا ملک نے بگ باس میں شرکت کی دوبارہ پیشکش کا دعویٰ کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت کی دوبارہ پیشکش موصول ہونے کا دعویٰ کردیا۔
حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے بتایا کہ یہ ایک بڑا پلیٹ فارم تھا اور اس کی اپنی مخصوص ناظرین کی تعداد تھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں تنازعات اکثر وائرل ہو جاتے ہیں، اور بگ باس بھی ایسا ہی ایک پروگرام تھا۔وینا ملک نے مزید کہا کہ انہیں دوبارہ بگ باس میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے یہ موقع ٹھکرا دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت میں گزارے گئے وقت کے دوران ان کی ملاقاتیں کئی مشہور بالی ووڈ ستاروں سے ہوئیں، جن میں خانز بھی شامل ہیں۔وینا نے انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان سے ان کے فارم ہائوس پر بھی مل چکی ہیں، تاہم انہوں نے کبھی ان ملاقاتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا۔