ڈی پی او چکوال احمد محی الدین نے قحبہ خانوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے عوام سے مدد مانگ لی

چکوال (ویب ڈیسک) پاکستانیوں کے پسندیدہ پولیس افسران میں سے ایک ڈی پی او چکوال احمد محی الدین نے قحبہ خانوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے عوام سے مدد مانگ لی ۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی زیر نگرانی مساجد کھلی کچہریوں کا انعقادجاری ہے, تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے حدود علاقہ اختیار کی مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور لوگوں کے مسائل سنے،مساجد کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے تمام مسائل بتائے جن پر فوری کارروائی کے احکامات صادر کرتے ہوئے موقع پر ہی انکے حل کے احکامات جاری کیے۔
احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا چکوال پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،اس موقع پر چکوال پولیس کی طرف سے ضلع چکوال کی عوام کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے دور رہنے اور سماج دشمن عناصر ، منشیات فروشوں,قحبہ خانوں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں اور چکوال پولیس کا ساتھ دیں، کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، عوام الناس اپنے مسائل لیکر بلا جھجک کھلی کچہریوں میں پہنچیں جہاں انکے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے۔