والدین کو جلا کر مارنے والے بیٹے کو سزا سنا دی گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) مقامی عدالت نے والدین کو آگ لگا کر قتل کرنے والے بدبخت بیٹے کو سزا سنا دی۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے مضبوط طریقے سے کیس پیش کیا جس کو دیکھتے ہوئے عدالت نے مجرم محمد وسیم کو 2 مرتبہ عمر قید اور 6 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، مجرم نے گھریلو رنجش پر یپٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے تفتیشی اور قانونی ٹیم کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔