ترپتی دمڑی نے اپنے مبینہ بوائے کی تصویر شیئر کردی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم اینیمل سے شہرت پانے والی اداکارہ ترپتی دمڑی نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ سیم مرچنٹ کی تصویر شیئر کردی۔
اداکارہ نے ایک مرتبہ اپنی اور سیم کی رومانوی ملاقاتوں سے متعلق افواہوں کو اس وقت ہوا دی جب انہوں نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ تصاویر کے ساتھ ترپتی نے دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا، سیم مرچنٹ، سالگرہ مبارک۔ تمہیں وہی محبت اور خوشی واپس ملے جو تم بانٹتے ہو۔
واضح رہے کہ ترپتی اور سیم کے درمیان رومانوی ملاقاتوں کی افواہیں کافی عرصے سے زیر گردش ہیں، لیکن دونوں نے کبھی اس تعلق کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔