امریکہ کا افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا انکشاف

خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ   افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔


 جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے