ملک کے چند مقامات پر تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

بارش

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔


محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گاتاہم شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، مستونگ، چاغی اور قلات میں چند مقامات پر تیز ہواں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔


پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے آج (منگل ) اور کل (بدھ کو) کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں بدھ کو رات میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔


چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے، رمضان میں دن نسبتا گرم اور رات میں سمندری ہوا کے باعث موسم بہتر رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ 20 مارچ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ رمضان کے آخری عشرے میں موسم کچھ گرم رہ سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے