دوسری شادی کرنے پر نیاوالدسوتیلے بیٹے کے ہاتھوں قتل

قصور (ویب ڈیسک ) تحصیل چونیاں میںتیلے بیٹے نے باپ کو والدہ کے ساتھ دوسری شادی کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق چونیاں تھانہ آلہ آباد کی پل ڈینگی کے قریب سوتیلے بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل دیا، قاتل بیٹے کو ماں کی دوسری شادی پر اعتراض تھا، مقتول شبیر بھٹی آلو کا تاجر تھا جسکو فائرنگ کرکے قتل کر کے ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس تھانہ آلہ آباد نے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ مزید تفتیش اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردیں۔