پنجاب میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ، ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا

مظفر گڑھ(ویب ڈیسک) پنجاب میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور مظفر گڑھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر توہین مذہب کی جھوٹی افواہ پھیلائی، ملزم نے شہری کی ساکھ خراب کرنے کیلئے جھوٹی پوسٹ شیئر کی تھی۔