سعودی عرب سے تیل کی سہولت، وزیراعظم نے قوم کو خوشخبری سنا دی 

سعودی عرب

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سعودی عرب سے پاکستان کو ایک بار پھر تیل کی سہولت مل گئی جس کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کو خوشخبری سنادی۔

ان کا کہنا تھاکہ   سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے ، ہمارے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان نے کل ایک وفد بھیجا تھا اور انہوں نے 1.2 بلین ڈالر کی تیل کی سہولت دی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ، اس سہولت سے ہمارے ذخائر کو تقویت ملے گی ۔

 شہبازشریف نے بتایا کہ تیل کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہو گئی تھی لیکن اب اس کا دوبارہ اجرا ہواہے جس پر ہم سعودی عرب کے شکرگزار ہیں ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے