مفتی قوی نے راکھی ساونت سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

ملتان (ویب ڈیسک) مفتی عبدالقوی نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا اور ساتھ ہی اداکارہ سےنکاح کی شرط رکھ دی۔
ایک یوٹیوبر کو دیئے گئے انٹرویو میں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے نکاحوں کی تعداد نہیں بتائیں گے، انہوں نے برصغیر کے ایک بہت بڑے سیاسی، علمی اور ادبی گھرانے کی ایک خاتون سے بھی نکاح کیا تھا لیکن وہ خاتون جلد انتقال کرگئیں۔
مفتی قوی کے مطابق وہ آج بھی جب قبرستان سے گزرتے ہیں تو اپنے نکاح میں رہنے والی مرحوم خاتون کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں،راکھی ساونت سے نکاح کیلئے تیار ہیں لیکن ان کی صرف ایک ہی شرط ہے کہ وہ بتائیں کہ کہیں ان کا ہندو یا مسلم مذہب کے تحت پہلے سے کوئی نکاح تو نہیں ہے؟۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ شرط بھی رکھی کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کرنے سے قبل اپنی والدہ سے اجازت لیں گے اور اگر ان کی والدہ رضامند ہوئیں تو وہ نکاح کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کچھ عرصہ قبل میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی مرد سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے ویڈیو پیغام میں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی، جسے راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔