اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے بابراعظم سے کھلےعام محبت کا  اظہار کردیا

دعا زہرہ نے بابراعظم

لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے  قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے کھلےعام محبت کا  اظہار کردیا۔

  نجی ٹی وی چینل کے شو مزاحیہ پروگرام دی نائٹ شو ود ایاز سمو میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ دعا زہرہ نے اقرار کیا کہ ”وہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم سے پیار کرتی ہیں”۔

اداکارہ نے کہا کہ ”انہیں پاکستانی ٹیم میں بابراعظم پر زبردست کرش ہے اور میں اس پر کی جانے والی ٹرولنگ کو ناپسند کرتی ہوں”۔

زہرہ نے ناقدین پر زور دیا کہ ”وہ سابق کپتان کی تذلیل کرنے سے گریز کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی دوسرے کرکٹر میں دلچسپی نہیں ہے”۔

گزشتہ برس شوبز انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا لائیو سیشن رکھا تھا جس پر ایک مداح نے سوال کیا تھا کہ اگر آپ بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟۔ 

اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ مداح کے سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ "میں معذرت ہی کروں گی”۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے