اداکارہ ماورا حسین  نے بھی شادی کرلی

امیرگیلانی

لاہور  (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اداکار امیر گیلانی  کو دولہا بنایا۔

تفصیل کے مطابق ماورا حسین نے  انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر  شیئر کی ہیں۔ اداکار جوڑے  کی شادی کی یہ تصاویر لاہور کے شاہی قلعے میں لی گئی ہیں۔  تصاویر کے کیپشن میں ماورا نے لکھا ” اور تمام افراتفری کے درمیان میں نے آپ کو پالیا۔”  

ماورا نے اپنی پوسٹ میں  آج کی تاریخ لکھتے ہوئے کہا  "ماورا امیر ہوگئی”  کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے