کتوں کی لڑائی کرانے والے شخص کو تاریخ کی لمبی ترین سزا سنادی گئی

سزا

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) جانوروں کو آپس میں لڑانے کا شوق پسماندہ ممالک کی طرح ترقی یافتہ ملکوں میں بھی پایا جاتا ہے اور اب کتوں کی لڑائی کرانے کے جرم میں امریکی شہری کو تاریخ کی لمبی ترین سزا سنادی گئی۔


تفصیل کے مطابق ونسنٹ لیمارک نامی شہری کو کتوں کی غیر قانونی لڑائی کے لیے 100 سے زیادہ کتے پالنے کے جرم میں 475 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے،93 سنگین جرائم اور جانوروں پر ظلم کے 10 جرم ثابت ہونے کے بعد سزا سنائی گئی۔ونسنٹ لیمارک کو ہر کتے کی لڑائی کے الزام میں 5 سال کی سزا سنائی گئی جبکہ ہر جانور پر ظلم کے الزام میں 1 سال کی سزا میں اضافہ ہوا اور یوں اس شخص کو غیر معمولی سزا ہوئی۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق کتوں کی لڑائی کی وجہ سے یہ کسی بھی شخص کو دی جانے والی اب تک کی سب سے طویل قید کی سزا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے