بل گیٹس نے بالآخر اپنی گرل فرینڈ کا اعتراف کرلیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے طلاق کے بعد بالآخر اپنی گرل فرینڈ کا اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری ایک سنجیدہ گرل فرینڈ ہے جس کا نام پالا ہے، ہم اچھا وقت گزار رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 69 سالہ بل گیٹس نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی گرل فرینڈ پالا ہرڈ سے متعلق گفتگو کی۔بل گیٹس نے انٹرویو میں اپنے اور پالا ہرڈ کے درمیان تعلقات کو سنجیدہ قرار دیا اور کہا کہ ہم دونوں بہت اچھا وقت ساتھ گزار رہے ہیں
۔انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری ایک سنجیدہ گرل فرینڈ ہے جس کا نام پالا ہے، ہم اچھا وقت گزار رہے ہیں، ہم اولمپکس میں جا رہے ہیں اور بہت ساری اچھی چیزیں کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور پالا ہرڈ کو کئی مرتبہ ایک ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ بل گیٹس کی اس سے قبل میلنڈا سے 1994 میں شادی ہوئی تھی، 27 سالہ یہ شادی 2021 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی، اس جوڑے کے 3 بچے بھی ہیں۔