مراکش کشتی حادثہ،  مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن واپس پہنچا دی گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق  ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچادی گئی ہیں، یہ لاشیں  پرواز ایس وی 726 کے ذریعے اسلام آباد پہنچی ہیں۔ 


نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق 2 میتوں کا تعلق منڈی بہاءالدین اور ایک کا تعلق شیخوپورہ سے ہے جبکہ جن افراد کی لاشیں وطن واپس لائی گئیں ان میں محمد ارسلان،علی سجاد،حامد شبیر اور اقبال وقاص شامل ہیں۔ 


پاکستانیوں کی وطن واپسی کے موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے