مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم کی ملاقات کے بعد عبد الغفورحیدری کا بیان آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے بعد جمعیت علما اسلام (ف)کے سیکرٹری جنرل عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کاپہلے سے کو ئی ایجنڈا زیرغورنہیں تھا ۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کاپہلے سے کو ئی ایجنڈا زیرغورنہیں تھا، ملاقات میں امن و امان کے حوالے سے بلوچستان زیرغور آیا ، خیبر پختونخوا کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مدارس کی رجسٹریشن بل پربات چیت کی اور کہا کہ صوبوں میں قانون پرتوجہ دیں تاکہ وہاں سے بھی مسئلہ حل ہو، بلوچستان میں ایک واقعہ میں 20 سے زیادہ قیمتی جانیں گئیں ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں حکومتی رٹ ہی نہیں ۔
جمعیت علما اسلام کے سیکرٹری جنرل عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو بتایا کہ ان پر مدارس کی رجسٹریشن کابہت دبا ئوہے،ملاقات کے دوران وزیراعظم کا ردعمل مثبت تھا۔