عمران خان کا آرمی چیف کو خط ، کیا نتیجہ نکلے گا؟ سابق گورنر محمد زبیر کا موقف آگیا

کراچی ( ویب ڈیسک )سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے لیکن خط لکھنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
تفصیل کے مطابق محمد زبیر نے کہا کہ سب کو علم ہے کہ شہبازشریف کے پاس اختیار نہیں، شہباز شریف کو پتہ ہے کہ ان کے پاس مینڈیٹ نہیں، نواز شریف اور شہبازشریف کی سوچ میں بہت فرق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرینڈ الائنس کا مقصد ملک کو آگے لے کر چلنے کے لیے ہونا چاہئے، آرمی چیف کو خط لکھنے میں کوئی خرابی نہیں۔