جنید اکبر خان نے 26 ویں ترمیم ووٹ کیلئے75 کروڑ کی پیشکش کا دعویٰ کردیا

پشاور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے دعوی کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کے لیے انہیں 75 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔
اپنے ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں گدھے اور گھوڑوں کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈیلیور کرے گا وہ پارٹی میں ہوگا اور میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کے لیے مجھے 75 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔