ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 ایتھلیٹس پر پابندیاں لگ گئیں

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی)نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 ایتھلیٹس پر پابندی لگا دی۔
ترجمان پی ایس بی کے مطابق 8 ایتھلیٹس پر پابندی گزشتہ برس ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر لگائی گئی ہے، 2024 میں مجموعی طور پر 140 اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ کیے، جن میں 13 ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت ثابت ہوئے۔
ترجمان پی ایس بی کے مطابق 8 میں سے 5 کھلاڑیوں کا تعلق ویٹ لفٹنگ، ایک کا باڈی بلڈنگ، ایک کا سائیکلنگ اور ایک پلیئر کا تعلق ایتھلیٹس سے ہے۔پی ایس بی نے ویٹ لفٹر فرقان احمد پر 2 سال ، جمیل اختر اور محمد یوسف پر 3-3 سال اور غلام حسین شاہد پر 4 سال ،ارسلان روف 3 سال کے لیے معطل ہیں جبکہ سائیکلسٹ نتالیہ خان اور اسپرنٹر انیس خان پر بھی 3-3 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔
ترجمان پی ایس بی کے مطابق اسپرنٹر نوید انجم ، ویت لفٹر ملک سبحان اور حماد علی کو بھی نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔