چیمپئنز ٹرافی، کپتان فخر زمان نے اوپنرز کا اعلان کردیا

فخر

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ کا ریوو ہونے کا اعلان کیا لیکن قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ فخر زمان کے ساتھ اوپننگ بابراعظم کر لیں گے ۔


قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سہہ ملکی سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے ہے، ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہے کہ ہم ٹیم میں تبدیلی کررہے ہیں ، میچ سے بھی ٹیم کا انداز ہو جائے گا، فہیم اشرف کی پچھلے دو سال سے 46 کی ایوریج سے کھیل رہے ہیں، خوشدل شاہ بہترین فارم میں ہیں ان کی شمولیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔


محمد رضوان نے فخرزمان کے ساتھ دوسرے اوپنر کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کنگ کر لے گا یعنی بابراعظم کرلے گا ، ان کا کہناتھا کہ صائم ایوب ہماری ٹیم کا اہم رکن تھے، ان کی کمی محسوس کریں گے ، ابرار احمد کے ساتھ ہمارے پاس اسپنرز میں سلمان علی آغا اور خوشدل شاہ بھی موجود ہیں ، اسپنر اگر انجرڈ بھی ہو جائے تو میچ کھیل سکتا ہے، اس کی انجری کی نوعیت کم ہوتی ہے۔


ان کاکہناتھاکہ ٹیسٹ کروانے بعد فخر کی بیماری کا اندازہ ہوا، فخرزمان ایک میچ وننر ہے جس کا اندازہ سب کو ہے، فخر زمان بیمار تھے اس لیے ٹیم میں نہیں تھے اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے