نوال سعید نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بتا دیا

اداکارہ

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے اپنے پسندیدہ بالی ووڈ اداکار کا نام بتادیا اور کہا ہے کہ میں سلمان خان کی فین ہوں لیکن بطور اداکار منوج باجپائی بہترین ہیں، میں نے ان کی کئی فلمیں دیکھی ہیں اور دوسروں کو بھی مشورہ دیتی ہوں کہ وہ دیکھیں۔


ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نوال سعید نے کہا کہ بھارتی ہم سے بہت پیار کرتے ہیں، میں جانتی ہوں کہ وہاں میرے بہت سے مداح ہیں لیکن نہیں معلوم کہ میں نے وہاں کے لوگوں کے دلوں میں کیسے جگہ بنائی۔


انہوں نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن میں یہاں پاکستان میں خوش اور مطمئن ہوں، حالات بہتر ہونے پر ہمیں بھارتیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔نوال سعید کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے منوج باجپائی کی فلم علی گڑھ کو دیکھنا چاہیے کیونکہ یہ ایک شاندار فلم ہے، میں واقعی ان کے کام کی تعریف کرتی ہوں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے