دانیہ شاہ نے بڑی عمر کے مرد سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

ملتان (ویب ڈیسک) مرحوم مذہبی سکالر اور ٹی وی میزبان سے شادی کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والی ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے بڑی عمر کے مرد یعنی حکیم شہزاد سے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتادی۔
ایک پوڈ کاسٹ میں دانیہ شاہ نے شادی سے قبل ڈیٹنگ کرنے والی خواتین کو نصیحت کی کہ وہ اس طرح کے تعلقات سے گریز کریں اور خودداری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ خواتین کو ایسے مرد سے شادی کرنی چاہیے جو عمر میں بڑا ہو اور ان کے جذبات و حالات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
اپنے ذاتی تجربے پر بات کرتے ہوئے دانیہ نے کہا کہ انہوں نے کم عمر مرد سے شادی اس لیے نہیں کی کیونکہ وہ ان کی ماضی کی زندگی کو قبول نہیں کر پاتا اور انہیں ذلیل و رسوا کر دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے موجودہ شوہر، جو ان سے کافی بڑے ہیں، ہر مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیتے ہیں اور ان کی خوشی کو ترجیح دیتے ہیں۔
دانیہ کے مطابق ایک اچھا شوہر وہی ہوتا ہے جو اپنی بیوی کا خیال رکھے، اس کی پسند نا پسند کا احترام کرے اور اس کے ساتھ مخلص رہے۔