جنید اکبر کا پی ٹی آئی  میں سزا و جزا کا عمل لا نے کا اعلان ،صوابی جلسہ کی رپورٹ طلب 

پی ٹی آئی

پشاور(ویب ڈیسک )  پی ٹی آئی خیبرپختونخوا  کے صدر  جنید اکبر خان نے پارٹی میں سزا و جزا کا عمل لانے کا اعلان کرتے ہوئے  پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں رپورٹ جمع کروائیں کے کہ وہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کتنے لوگ لائے تھے۔

تفصیل کے مطابق  جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکرگزار ہوں،  بہت بڑا جلسہ ہوا لیکن پارٹی میں جزا و سزا کا نظام لائوں  گا، پارٹی کے ڈسٹرکٹ صدور،جنرل سیکرٹری، تحصیل ناظمین3 دن میں رپورٹ دیں کہ کون کتنے بندے لے کر آیا تھا۔

 جنید اکبر نے   پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ  رپورٹ ریجنل صدر کے پاس جمع کریں، رپورٹ خود سوشل میڈیا پر بھی شیئر کریں اور میں بھی شیئر کروں گا۔ پی ٹی آئی کے کے صدر نے کہا کہ  رپورٹس عمران خان کو دوں گا ، پارٹی کیلئے محنت کرنے اور نہ کرنے والوں کی اب نشاہدہی ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے