مفتی قوی نے نکاح کے بعد راکھی ساونت کو پاکستان لانے کا اعلان کردیا

ملتان (ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شادی کی پیشکش کرنے کے بعد مفتی قوی نے کہا ہے کہ وہ ان سے نکاح کے لیے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی آرہے ہیں، نکاح کے بعد راکھی ساونت کو دلہن بنا کر پاکستان لائیں گے ۔
ایک ویڈیو بیان میں مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ راکھی ساونت دبئی میں ہیں، ان سے نکاح کے لیے وہ وہاں آ رہے ہیں، چونکہ وہ باوضو ہیں اس لیے وہ ان کا نام فاطمہ لیں گے۔
انہوں نے بھارتی اداکارہ کو مخاطب ہوکر کہا کہ ان دونوں کا نکاح پاکستان اور بھارت کے لیے اچھا ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان محبت اور دوستی بڑھے گی۔ مفتی قوی کے مطابق ان کا اور راکھی ساونت کا نکاح پاکستان اوربھارت کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، دونوں ممالک کے عوام میں محبت بڑھے گی۔