بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے "شیطان کا شکار” کے نام سے آپریشن کا فیصلہ کرلیا

ڈھاکہ (ویب ڈیسک )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نےڈیول ہنٹ(شیطان کا شکار) کے نام سے آپریشن کا آغاز کر دیا جس دوران طلبہ کارکنوں پر حملے کے ذمہ داروں کو تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
تفصیل کے مطابق متعلقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مشترکہ فورسز کے تعاون سے آپریشن ڈیول ہنٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق بنگلہ دیش نے غازی پور کے علاقے سمیت ملک گیر آپریشن شروع کیا۔ یہ جمعہ کے روز ہونے والے پرتشدد حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر امن و امان بحال کریں۔ انہوں نے شیخ حسینہ کے خاندان اور عوامی لیگ پارٹی سے منسلک املاک پر حملوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں پر ہونے والے حملے روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔