نیوزی لینڈ کا کرکٹر زخمی، بھارتی میڈیا کی مضحکہ خیز منطق، چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے منتقلی کامطالبہ کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک )تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے سٹار اوپنر راچن رویندرا کو افتتاحی میچ میں چہرے پر گیند لگنے کے بعد بھارتی میڈیا کے کچھ اینکرز اور مداحوں نے بے تکی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب لگائی گئی نئی ایل ای ڈی لائٹس وجہ سے گیند کرکٹر کے چہرے پر لگی، اس لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنز ٹرافی کے میچز وہاں سے منتقل کرے۔
تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ پہلا واقعہ نہیں کہ لائٹس کی روشنی کے باعث گیند کھلاڑی کو دکھائی نہ دی ہو، ایسا دنیا بھر کے سٹیڈیم میں واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن بھارتی میڈیا اور مداح پاکستان کیساتھ اپنے بغض میں پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ایونٹ کی میزبانی کو پاکستان سے چھینا جاسکے۔
قبل ازیں چیمپئنز ٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل پر کروانے کے بعد پاکستان میں اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن کو لیکر منفی خبریں پھیلانا شروع کی تھیں تاہم اسٹیڈیمز کی بروقت تکمیل نے بھارتی ایجنڈا خاک میں ملادیا تو اب بھارتی میڈیا بے سروپا ہتھکنڈے اپنا رہا ہے۔