افغانستان میں بینک کے باہر خودکش حملہ، ہلاکتیں، سیکیورٹی فورسزکے اہلکار بھی مارے گئے

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے صوبے قندوز میں بینک کے باہر خودکش حملے میں طالبان حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں سمیت5افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے میں بینک کے باہر کھڑے7افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حکام نے تصدیق کی کہ اب تک کم از کم پانچ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جان بحق ہونے والوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔