پیر کو عام تعطیل کااعلان کردیا گیا

جامشور(ویب ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے حضرت لعل شہبازقلندر کے عرس کے موقع پر 17 فروری بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیل کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات انتہائی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ شروع ہو رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر جامشورو نے 17 فروری بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیہون میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور پبلک سیکٹر کی تنظیمیں عقیدت مندوں کی سہولت اور عرس کے پرامن انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بند رہیں گی۔