باپ نے 4 بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی

جاں بحق

صوابی(ویب ڈیسک)نواحی علاقے یارحسین صوابی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق یارحسین سڑہ چینہ کے علاقے میں گھر کے اندر باپ نے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو ذبح کر کے بعد زندگی کا خاتمہ کیا، خود کشی کرنے والے شوہر کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔


ریسکیو 1122 نے کہا کہ لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقتولین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، ملزم کی بیوی میکے میں ناراض بیٹھی تھی،  ناراض بیوی کو منانے کے لیے کافی جرگے بھی کئے گئے تھے، بیوی راضی نہ ہوئی تو   شوہر نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے