ویلنٹائن ڈے پر جیکولین فرنینڈس کو پرائیویٹ جیٹ تحفے میں مل گیا

اداکارہ

ممبئی ( ویب ڈیسک) جیل میں قید مبینہ جعلساز سکیش چندر شیکھر نے بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر نہ صرف ایک رومانوی خط بھیجا بلکہ پرائیویٹ جیٹ بھی تحفے میں دیا ہے۔ تحفہ دینے والا خود    200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کیس میں جیل میں قید ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندر شیکھر نے جیکولین کو ایک خط بھیجا جس میں انہوں نے ذکر کیا کہ وہ انہیں ایک پرائیویٹ جیٹ گفٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیٹ پر جیکولین کے نام کے ابتدائی حروف کندہ ہیں جبکہ اس کا رجسٹریشن نمبر ان کی تاریخِ پیدائش سے منسوب ہے۔

 سکیش کے خط میں لکھا تھا "بے بی، تم ہمیشہ اپنے کام اور شوٹنگ کے لیے دنیا بھر میں سفر کرتی رہتی ہو، اب اس جیٹ کے ساتھ تمہارا سفر زیادہ آسان اور آرام دہ ہوگا۔”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے