وینا ملک کی پراسرار لڑکے کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک کی ایک پراسرا ر لڑکے کے ساتھ ہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ ان تصاویر میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ بہت قریب نظر آرہی ہیں جس کی وجہ سے مداحوں میں کافی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔
وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس نوجوان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا ہے۔ اس سے مداحوں میں مزید تجسس پیدا ہوگیا ہے کہ آخر یہ نوجوان کون ہے اور وینا کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے؟
کئی صارفین کا خیال ہے کہ یہ نوجوان شہریار چوہدری ہوسکتا ہے، جس کا ذکر وینا نے ماضی میں اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے طور پر کیا تھا۔