فواد چوہدری اور بیرسٹر شعیب شاہین میں جھگڑا، موقع پر موجود خاتون وکیل نادیہ خٹک کاموقف بھی آگیا

پی ٹی آءی وکیل

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنماؤں فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان لڑائی کا واقعہ پیش آیا  جس دوران گالم گلوچ کے علاوہ تھپڑ بھی چلے ، اس موقع پر خاتون وکیل نادیہ خٹک بھی موجود تھیں، اب ان کا موقف بھی آگیا ہے۔

جھگڑے کے موقع پر موجود  پی ٹی آئی کی خاتون وکیل نادیہ خٹک  کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو یہ کچھ نہیں کرنا چاہیے تھا، فزیکلی جو انہوں نے کیا بہت برا کیا۔
 نادیہ خٹک نے کہا کہ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو مارا اور وہ زمین پر گرگئے جو بھی اختلاف ہوں وہ زبانی کلامی ہونے چاہئیں مگر مارنا نہیں چاہیے، شکر ہے ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی وہ زمین سے اٹھے ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے