سندھ حکومت کا بدھ کو لعل شہباز قلندر کے عرس کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک )سندھ حکومت نے 19 فروری بروز بدھ کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے سلسلے میںعام تعطیل کا اعلان کر دیا اور اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر کیا گیا ہے، تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔سالانہ عرس کل (17 فروری) سے شروع ہو گا جس میں شرکت کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ کئی دن پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔