عمران عباس نے پوڈکاسٹرز کیلئے اہم اعلان کردیا

عمران عباس

لاہور(ویب ڈیسک)معروف اداکار و ماڈل عمران عباس نے پوڈ کاسٹرز سے معاوضہ لینے کا اعلان کردیا۔


انسٹاگرام پر پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کے لیے اپنی شرط بتاتے ہوئےعمران عابس نے لکھا ہے کہ براہِ کرم مجھ سے یہ توقع نہ رکھیں کہ میں معاوضے کے بغیر پوڈ کاسٹ میں شرکت کروں گا کیونکہ آپ مجھے ذاتی طور پر جانتے ہیں۔


اداکار کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے سے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔کچھ صارفین اداکار کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے معاوضہ مانگنے کو ایک فنکار کا بنیادی حق قرار دے رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے