رواں سال پی ٹی آئی میں اختلافات مزید بڑھنے کی پیشگوئی

رانی پور (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشنگوئی کی ہے کہ رواں سال پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ پی ٹی رہنما ایک دوسرے کو تھپڑ مار رہے ہیں، اس سے بھی زیادہ ان کے اختلافات بڑھیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے امکانات نہیں ہوں گے تو یہ آپس میں لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل قوتوں کا جس طرح انتظار کیا جارہا تھا اب ان کی طرف سے رسپانس نہیں آرہا، بھٹو صاحب کی شہادت کے بعد ہماری پارٹی کو بھی توڑنے کی کوشش کی گئی، لیکن الحمدللہ اس کے بعد بھی پیپلزپارٹی کمزور نہ ہوئی۔
سینئررہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جڑیں اب پیپلزپارٹی جیسی نہیں رہیں، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے اچانک آئے اور اچانک چلے جائیں گے، بانی پی ٹی آئی سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں، مزید غلطیاں نہ کریں تو بہتر ہے۔