ٹک ٹاکر سیما گل المعروف سائیکو ارباب کی موت کی وجہ سامنے آگئی

ٹک ٹاکر

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گل المعروف سائیکو ارباب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کر لی گئی جس میں موت کی وجہ کا بھی تعین کیا گیا۔


پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سیما گل کی موت 6 اقسام کی نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی جبکہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔پولیس کے مطابق سیما گل المعروف سائیکو ارباب 7 فروری کو اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔


پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا تھا کہ ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس کی رہائشی ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔واضح رہے کہ پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے