اداکارہ میرا پر ویزا درخواست فارم میں لکھی غلط انگریزی کی وجہ سے لگنے والی پابندی ختم

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم سٹار اداکارہ میرا پر ویزا درخواست فارم میں لکھی غلط انگریزی کی وجہ سے لگنے والی پابندی ختم ہوگئی جس کی تصدیق ان کی فیملی نے بھی کردی۔
تفصیل کے مطابق فلمسٹار اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس نے بتایاکہ ان کی بہن نے ویزا درخواست فارم میں غلط انگریزی لکھی تھی، اس وجہ سے بھی ان پر برطانیہ میں داخلے پر 10 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جس کی مدت پوری ہوگئی۔
اداکارہ میرا کی والدہ نے بھی گزشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ ان کی بیٹی پر برطانیہ میں داخلے پر 10 سال کی پابندی عائد تھی جو کہ اب مکمل ہوچکی،اب اداکارہ کی بہن نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی بہن نے ویزا درخواست فارم میں غلط انگریزی لکھ دی تھی، جس وجہ سے بھی ان پر پابندی لگی۔
شائستہ عباس کا کہنا تھا کہ میرا نے خاندان کے لیے بہت بڑی قربانیاں دیں والد کئی دہائیاں قبل انتقال کر گئے تھے، والد کی وفات کے بعد میرا نے گھر کے اخراجات اٹھائے اور تمام بہن اور بھائیوں کو اچھی تعلیم کے لیے لندن منتقل کیا۔ان کے مطابق 10 سال قبل درخواست فارم میں میرا کی جانب سے غلط انگریزی لکھنے کی وجہ سے بھی ان پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی۔