چیمپئنز ٹرافی، جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے تیار ہیں:کپتان افغا ن کرکٹ ٹیم

چیمپئنز ٹرافی

 کراچی (ویب ڈیسک)افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم دبائو کا شکار نہیں،جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے تیار ہیں۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری تمام تر توجہ اچھی کرکٹ کھیلنے پر ہے،ماضی کے برعکس ہماری کارکردگی میں تبدیلی آئی ہے۔ہماری ٹیم آج کے میچ کیلئے تیار ہے،ہم اس سے پہلے بھی یہاں کھیل چکے ہیں ،ہم مین میچز کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ بطور کپتان میں پر امید ہوں کہ ہم اچھا کھیلیں گے ،ہم اگلے رائونڈ میں پہنچنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں،واضح رہے گروپ بی کے پہلے میچ میں افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کل کراچی میں مدمقابل ہونگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے