آسٹریلیا میں الیکٹرک سائیکل کے بیٹری پھٹنے سے جان کی بازی ہارنے والے پاکستانی شہری کی شناخت ہوگئی

باپ بیٹا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں چارجنگ کے دوران الیکٹرک سائیکل کی بیٹری میں ہوئے دھماکے سے لگنے والی آگ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی شناخت ہوگئی ہے۔


تفصیل کے مطابق مرحوم کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی ہے جو علی پور چٹھہ کے نواحی علاقے نائی والا چٹھہ سے تھا۔ حیدر علی کے والدین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی میت پاکستان لانے کے عمل کو تیز کیا جائے۔


اہل خانہ نے بتایا کہ 23 سالہ حیدر علی ڈھائی سال قبل تعلیم کے لیے آسٹریلیا گیا تھا اور تعلیم کے ساتھ ساتھ الیکٹرک سائیکل پر پیزا ڈیلیوری کا کام بھی کرتا تھا۔ رات اس کے کمرے میں چارجنگ پر لگی الیکٹرک سائیکل کی بیٹری زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں آگ لگی اور حیدر علی جان کی بازی ہار گیا۔


حادثے کی اطلاع ملتے ہی حیدر علی کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ غم اور اذیت کے ان لمحات میں حکومت ان کے دکھوں کا مداوا کرے اور میت کی جلد از جلد واپسی یقینی بنائی جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے