عمرایوب نے بالآخر چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کا مقصد واضح کردیا

سرگودھا(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما پی ٹی آئی عمرایوب نے بالآخر چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کا مقصد واضح کردیا اور کہاکہ ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا، پی ٹی آئی جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دے گی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے دوران انہیں تمام حالات سے آگاہ کر دیا ہے، امید ہے پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا ، ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں تھم سکا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس بہتر لیگل ٹیم موجود ہے ، جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی لوگوں میں غم و غصہ بڑھے گا ، دو مرتبہ بغیر آلات اور مانیٹرنگ کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی ، دونوں مرتبہ حکومت نے حامی بھر کر ملاقات کرانے سے انکارکیا، ہم نے تو اسی ملک میں رہنا ہے ہمارے آباو اجداد یہیں رہتے رہے ہیں۔