میں نے کپتانوں کو پیر پکڑے دیکھا، پی ٹی آئی لیڈر شپ کیلئے ہمدردی ہوتی تو حالات مختلف ہوتے، ریحام خان

ریحام

کراچی (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کیلئے ہمدردی ہوتی تو حالات مختلف ہوتے، تین خط لکھے خان صاحب نے لکھے لیکن چیف جسٹس نے نہیں پڑھے، مطلب کے لیے پیر بھی پکڑے جاسکتے ہیں تاہم انہیں زیادہ عرصے تک جیل میں رکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہکوئی دوست ممالک تو ان کو رکھنے کے لیے راضی نہیں ۔


کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں سے ہم گلہ نہیں کر سکتے، جب بھی کوئی جائز نیوز آتی ہے، میرا سوشل میڈیا آپ لوگوں کے لیے کھلا ہے، کبھی سوشل میڈیا کے لیے کسی سے ایک روپے نہیں لیا، اگر آپ کی بات کوئی سن نہیں رہا تو میرا سوشل میڈیا حاضر ہے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ کی کیا زبان ہے، سنسنی خیز خبر کے نتیجے میں اس نہج پر پہنچے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اس تندور والے کا غم کریں جس کا کوئی ٹک ٹاک اکائونٹ نہیں، اگر انصاف لائرز فورم درست بات کرے گا میں سپورٹ کروں گی، آپ سب کے ساتھ میں نے مختلف چینلز میں کام کیا ہے۔ریحام خان نے کہا کہ ٹرمپ اپنے دوستوں کا ساتھ دیتے ہیں، وہ ایسے دوستی نبھاتے ہیں کہ نان الیکٹڈ بندے کو لے کر پریس کانفرنس کرڈالی، اپنے دوستوں کو نقصان پہنچانے والے کی ٹرمپ کی نظر میں کوئی ویلیو نہیں ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ کسی بھی لاڈلے کو اتنے عرصے جیل میں نہیں رکھا گیا، ڈی جی آئی ایس آئی کو ذاتی بات پر اٹھا کر گوجرنوالہ بھیج دو ،یہ کہا ں کی روایت ہے، کوئی دوست ممالک تو ان کو رکھنے کے لیے راضی نہیں ،تین لیٹرز کو لکھوا لیے گئے ہیں، کچھ اور معافی تلافی کی خواہشات ہوں گی، تین خط کس طرح سے لکھے ہیں ناک سے لکھے یا سیاہی سے لکھے ہیں، میری گناہ گار آنکھوں نے ڈٹے ہوئے کپتانوں کو پیر پکڑتے دیکھا ہے، جب پیر پکڑے جائیں گے کچھ معافی تلافی اور ریلیز ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے